ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ‘ 12 یاتری ہلاک

سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ 12 جانیں گئیں اور 15 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا علاج ماتا ویشنو دیوی نارائنا سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل میں چل رہا ہے۔ 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

جموں: جموں وکشمیر کے مشہور ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ میں کم ازکم 12  افراد کی موت واقع ہوئی اور 12 سے زائد زخمی ہوئے۔ ہفتہ کی صبح یاتریوں کی بھیڑ جمع ہوجانے سے بھگدڑ مچی۔ ڈائرکٹر جنرل جموں اینڈ کشمیر پولیس دلباغ سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ابتدائی جانکاری یہ ہے کہ بعض نوجوان لڑکوں میں معمولی جھگڑا ہوا اور چند سکنڈڑ میں بھگدڑ مچ گئی۔

سرکاری عہدیدار فوری حرکت میں آئے اور انہوں نے قطاروں کو ٹھیک کردیا لیکن تب تک جو نقصان ہونا تھا وہ ہوچکا۔ بھگدڑ کل رات لگ بھگ 2:30 بجے گیٹ نمبر 3 کے قریب مچی۔یہ گیٹ مندر کے گربھ گرہ (مورتی والے کمرہ) کے باہر ہے۔ ویشنو دیوی مندر جموں سے تقریباً 50 کیلو میٹر دور تری کُٹا پہاڑی پر واقع ہے۔

 سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ 12 جانیں گئیں اور 15  افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا علاج ماتا ویشنو دیوی نارائنا سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل میں چل رہا ہے۔ 2  زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے مہلوکین کے ورثا کو فی کس 2  لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.