انڈین نیشنل کانگریس کا نام آئی نیڈ کمیشن کردینا چاہئے: بی جے پی

پاترا نے کہا کہ سونیا گاندھی‘ راہول گاندھی‘ پرینکا گاندھی وڈرا‘ رابرٹ وڈرا سبھی کہتے ہیں آئی نیڈ کمیشن۔ یہ کہنا مبالغہ آرائی نہ ہوگا کہ انڈین نیشنل کانگریس کا نام آئی نیڈ کمیشن کردیا جائے۔

نئی دہلی: فرنچ میڈیا رپورٹ کے حوالہ سے بی جے پی نے منگل کے دن کہا کہ آئی این سی (انڈین نیشنل کانگریس) کا نام بدل کر ”آئی نیڈ کمیشن“ کردینا چاہئے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان سے رافیل کا ٹھیکہ لینے کے لئے 2007  اور 2012 کے درمیان کمیشن دیا گیا تھا۔

 بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس کے کمیشن سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے اس کے دور میں یہ معاملت نہیں ہوسکی تھی۔ بی جے پی ترجمان سمبیت پاترا نے کانگریس قیادت خاص طورپر راہول گاندھی پر سخت تنقید کی۔ راہول گاندھی نے طیارہ معاملت میں کرپشن کا الزام مودی حکومت پر عائد کیا تھا۔ سمبیت پاترا نے کہا کہ راہول گاندھی جھوٹ پھیلارہے ہیں۔

بی جے پی قائد نے کہا کہ راہول گاندھی کو چاہئے کہ وہ نئی میڈیا رپورٹ پر اٹلی سے اپنا ردعمل ظاہر کریں۔ انہوں نے اس خبر کے حوالہ سے یہ بات کہی کہ کانگریس قائد اِن دنوں ملک سے باہر ہیں۔ سمبیت پاترا نے کہا کہ بی جے پی کے برسراقتدار آتے ہی کرپشن ”بے گھر“ ہوگیا اور اس کا پتہ 10 جن پتھ ہے۔ انہوں نے سونیا گاندھی کی سرکاری قیام گاہ کے حوالہ سے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی‘ راہول گاندھی‘ پرینکا گاندھی وڈرا‘ رابرٹ وڈرا سبھی کہتے ہیں آئی نیڈ کمیشن۔ یہ کہنا مبالغہ آرائی نہ ہوگا کہ انڈین نیشنل کانگریس کا نام آئی نیڈ کمیشن کردیا جائے۔ یوپی اے حکومت نے ہر معاملت کے اندر ایک معاملت کی تھی۔

 کانگریس نے سابق میں کہا تھا کہ اس کے برسراقتدار گھرانہ پر کرپشن کے بی جے پی کے الزامات انتقام کا نتیجہ ہیں۔ بی جے پی ترجمان نے کہا کہ مبینہ دلال سوشن موہن گپتا وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرس کی خریداری میں بھی کمیشن لینے کا ملزم ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.