بی جے پی حکومت‘ کسانوں پر ظلم کیلئے یاد رکھی جائے گی: پرینکا گاندھی

کانگریس قائد نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ احتجاج کسانوں کی اٹل ستیہ گرہ‘ 700 کاشتکاروں کی شہادت اور بے رحم بی جے پی حکومت کے گھمنڈ کے لئے جانا جائے گا۔ پرینکا گاندھی نے احتجاج کی ستائش کی۔

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے جمعہ کے دن کہا کہ بی جے پی حکومت‘ کسانوں کے ساتھ زیادتیوں کے لئے جانی جائے گی اور کسانوں کا احتجاج ایسی ستیہ گرہ کے لئے جانا جائے گا جسے کوئی ہلانہ سکا۔ پرینکا گاندھی نے آج یہ ریمارکس ایسے وقت کئے جب 3 زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا ایک سال مکمل ہوگیا۔

 کانگریس قائد نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ احتجاج کسانوں کی اٹل ستیہ گرہ‘ 700 کاشتکاروں کی شہادت اور بے رحم بی جے پی حکومت کے گھمنڈ کے لئے جانا جائے گا۔ پرینکا گاندھی نے احتجاج کی ستائش کی اور کہا کہ کسان ہمیشہ فاتح رہے ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔ انہوں نے جئے کسان کے ساتھ اپنی ٹویٹ ختم کی۔

قبل ازیں لاء اینڈ آرڈر (امن عامہ)کے محاذ پر اتر پردیش کی یوگی حکومت کو گھیرنے کا کوئی موقع نہ چھوڑنے والے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا ، دلت خاندان سے ملاقات کریں گی جن کے چار افراد کا جمعہ کی شام پریاگ راج میں قتل کر دیا گیا تھا پارٹی ذرائع نے بتایا کہ واڈرا دوپہر 3 بجے دہلی سے پریاگ راج پہنچیں گی جہاں وہ متاثرین کے خاندان کے اراکین سے ملنے کے لیے پھاپھامئو جائیں گی جن کے خاندان کے چار افراد کو جمعرات کی رات قتل کر دیا گیا تھا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.