دہلی میں ایک شخص نے 5 سالہ فرزند کو زدوکوب سے ہلاک کردیا

ڈاکٹر نے پولیس کو بتایا کہ متوفی بچہ کو اس کی ماں نے رات مردہ حالت میں لائی، جسم کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس پر زدوکوب کے نشانات، ہاتھ اور پیروں پر پائے گئے اور گردن پر بھی نشان ملا۔

نئی دہلی: ایک پانچ سالہ بچہ کو مبینہ طور پر اس کے باپ نے قومی دارالحکومت میں زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔ ذرائع نے جمعہ کو یہ بات بتائی۔

ایک عہدیدار کے بموجب اطلاع میکس ہاسپٹل ساکٹ سے موصول ہوئی کہ ایک بچہ کو مردہ حالت میں ہاسپٹل لایا گیا ہے، جس کے بعد پولیس ہاسپٹل پہنچی اور خاص معلومات حاصل کی۔

ڈاکٹر نے پولیس کو بتایا کہ متوفی بچہ کو اس کی ماں نے رات مردہ حالت میں لائی، جسم کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس پر زدوکوب کے نشانات، ہاتھ اور پیروں پر پائے گئے اور گردن پر بھی نشان ملا۔

تحقیقات کے دوران ڈاکٹر نے بتایا کہ متوفی کے والدین نے اپنے مردہ بچہ کے بارے میں اطلاع نہیں دی، جس کے بعد پولیس نے والدین سے پوچھ تاچھ کی، لیکن کوئی اطمینان بخش جواب نہیں ملا.

بعد میں ایک نامعلوم شخص نے پولیس سے ہیلپ لائن پر کال کیا اور بتایا کہ باپ نے بیٹے کو بے رحمی کے ساتھ زدوکوب کیا، جس سے وہ اسپتال لانے کے دوران فوت ہوگیا۔

پولیس نے تعزیراتِ ہند کی دفعہ 302 قتل کے تحت ایف آئی آر درج کرلیا اور بچہ کی نعش کو ایمس ہاسپٹل مردہ خانہ میں محفوظ کردیا گیا، تاکہ پوسٹ مارٹم کیا جاسکے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.