دہلی میں پٹرول 8 روپے سستا

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دہلی میں پٹرول کی قیمت اب 103 روپے فی لیٹر سے گھٹ کر 95 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

نئی دہلی: حکومت ِ دہلی نے چہارشنبہ کے دن پٹرول پر ویاٹ (اضافی قدر ٹیکس) گھٹادینے کا فیصلہ کیا جس سے شہر میں پٹرول کی قیمت لگ بھگ 8 روپے فی لیٹر گھٹ جائے گی۔

چیف منسٹر اروند کجریوال نے کہا کہ اس سے دہلی والوں کو مہنگائی سے راحت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں پٹرول اور ڈیزل اب این سی آر کے دیگر شہروں کے مقابلے سستا ہوگیا ہے۔

چیف منسٹر کی زیرصدارت کابینی اجلاس میں پٹرول پر ویاٹ 30 فیصد سے گھٹاکر 19.4 فیصد کردینے کا فیصلہ ہوا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دہلی میں پٹرول کی قیمت اب 103 روپے فی لیٹر سے گھٹ کر 95 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.