ذبیحہ گاؤ کا الزام، دہلی میں 2 افراد گرفتار، ایک نابالغ زیرحراست

عہدیداروں نے بتایا کہ ملزمین کی شناخت 23 سالہ فیضان اور 28 سالہ جنید کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اترپردیش کے سنبھل علاقہ کے ساکن ہیں۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ایک کمسن کو حراست میں لے لیا ہے جو مبینہ طورپر ذبیحہ گاؤ میں ملوث تھے اور انہوں نے 2 پولیس ملازمین پر فائرنگ بھی کی تھی۔

عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ ملزمین کی شناخت 23 سالہ فیضان اور 28 سالہ جنید کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اترپردیش کے سنبھل علاقہ کے ساکن ہیں۔

اتوار کے روز ایک شخص نے ہیڈ کانسٹیبل نوین کمار اور ہوم گارڈ جوگیندر کو جو پکٹ ڈیوٹی پر تھے، ایک گائے کو ذبح کئے جانے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

پکٹ عملہ فوری طورپر جائے واقعہ پر پہنچا جہاں انہوں نے تین چار افراد کو مشتبہ اندازمیں نقل و حرکت کرتے دیکھا۔ پولیس کو دیکھ کر انہوں نے کار میں فرار ہونے کی کوشش کی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.