’سلی ڈیل‘ ایپ بنانے والا اونکاریشور ٹھاکر گرفتار

دہلی پولس انٹلی جنس فیوزن اینڈ اسٹرٹیجک آپریشنز(آئی ایف ایس او) کے ڈپٹی کمشنر کے پی ایس ملہوترا نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔

نئی دہلی: دہلی پولس نے‘سلی ڈیل’ایپ بنانے والے اونکاریشور ٹھاکر کو مدھیہ پردیش کے اندور سے گرفتار کیاہے۔

دہلی پولس انٹلی جنس فیوزن اینڈ اسٹرٹیجک آپریشنز(آئی ایف ایس او) کے ڈپٹی کمشنر کے پی ایس ملہوترا نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ٹھاکر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر ایک‘ٹریڈ گروپ’کا رکن تھا، جسے اقلیتی طبقے کی خواتین کو بدنام کرنے اور ٹرول کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

مسٹر ملہوترا نے کہا کہ ٹھاکر نے مبینہ طور پر گٹ ہب پر کوڈ بنایا تھا۔ اس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایپ شیئر کیا تھا۔

گروپ کے ارکان نے مسلم خواتین کی تصویر اپ لوڈ کی تھی۔ڈی سی پی نے کہا کہ اس نے جنوری 2020 میں ٹویٹر ہینڈل‘گینگاسیون’کا استعمال کرتے ہوئے‘ ٹریڈ مہاسبھا’نامی ٹویٹر گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

پولیس کے مطابق مختلف گروپوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ارکان نے مبینہ طور پر مسلم برادری کی خواتین کو ٹرول کرنے کے بارے میں بات کی تھی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.