تلنگانہ

سابق رکن پارلیمنٹ وویک وینکٹ سوامی کا بی جے پی سے استعفیٰ،کانگریس میں شمولیت

سابق رکن پارلیمنٹ بی جے پی کی قومی عاملہ کے رکن و تلنگانہ بی جے پی کی منشورکمیٹی کے صدرنشین وویک وینکٹ سوامی نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا اورکانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

حیدرآباد: سابق رکن پارلیمنٹ بی جے پی کی قومی عاملہ کے رکن و تلنگانہ بی جے پی کی منشورکمیٹی کے صدرنشین وویک وینکٹ سوامی نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا اورکانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ

انہوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ بی جے پی تلنگانہ کے ریاستی صدر کشن ریڈی کو روانہ کیا جس میں بی جے پی میں ان کو دی گئی حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

وویک، جو سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن تھے، نے زعفرانی جماعت کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔وویک وینکٹ سوامی نے تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کیا۔

ان کا یہ استعفیٰ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں۔ اس استعفیٰ کے بعد وینکٹ سوامی نے نووٹل ہوٹل میں کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

راہل گاندھی نے ان کو پارٹی کا کھنڈواپہنایااور پارٹی میں ان کا استقبال کیا۔گذشتہ کچھ عرصہ سے وہ پارٹی کی سرگرمیوں سے دوری اختیار کئے ہوئے تھے۔

ان کے پارٹی سے استعفیٰ کی خبریں سامنے آرہی تھیں جن کی آج توثیق ہوگئی۔کانگریس میں شمولیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وویک وینکٹ سوامی نے کہا کہ کے سی آر کی شیطانی حکمرانی کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے وہ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں کیونکہ کے سی آر کو بے دخل کرنا ضروری ہے۔

ان کے لئے ٹکٹ اہم نہیں ہے بلکہ حکمران جماعت بی آرایس کے خلاف جدوجہد اہم ہے۔ انہوں نے کے سی آر خاندان پر9 سالہ دور حکومت میں لوٹ مار کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے تلنگانہ ریاست دی تھی۔ بی آر ایس کی حکمرانی سے عوام ناخوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے فیصلے کے مطابق کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے حصول کے لئے ان کے خاندان نے سخت محنت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کے چندرشیکھرراو کی حکومت نے عوام کے لئے کام نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام کو ساتھ مل کر چندرشیکھرراو کو گدی سے اتارنے اورعوام کو انصاف دلانے کی ضرورت ہے۔اس سمت میں تمام مل کرکام کرتے ہوئے اس حکومت کو بے دخل کرنے کیلئے کام کریں گے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہاکہ وویک وینکٹ سوامی نے اہم موقع پر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔