مودی راج دھرم کا پالن کریں : کانگریس ترجمان

کانگریس ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ ملک اور اس کی جمہوریت کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے کیونکہ مرکزی وزیر کی ایس یو وی سے مبینہ طور پر کسانوں کو کچل دیا گیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے آج وزیراعظم نریندرمودی پر زور دیا کہ وہ ”راج دھرم“ کا پالن کریں اور مرکزی مملکتی وزیر داخلہ اجئے کمار مشرا کو فوری طور پر برطرف کردیں تاکہ ہندوستان کی عظمت اور اس کی جمہوریت کی بحالی میں مدد مل سکے۔

کانگریس ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ ملک اور اس کی جمہوریت کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے کیونکہ مرکزی وزیر کی ایس یو وی سے مبینہ طور پر کسانوں کو کچل دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا کانگریس کے دباؤ کے بعد ہی ہوا ہے کہ حکومت نے مرکزی وزیر کے بیٹے اشیش مشرا سے پوچھ تاچھ کی ہے جو اتوار کو لکھیم پور کھیری میں احتجاجی کسانوں کو اپنی گاڑی سے مبینہ طور پر کچل دینے کیلئے ایف آئی آر میں ایک ملزم ہیں۔

چار کسان مبینہ طور پر ان کو ایس یو وی سے کچل دینے کے بعد ہلاک ہوگئے تھے اور دوسرے 4 افراد اس واقعہ کے بعد تشدد میں اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے تھے۔

کھیرا نے الزام عائد کیا کہ اترپردیش اور مرکز کی حکومتوں کی طاقت کا استعمال صرف غریبوں اور کمزوروں پر کیا جاتا ہے اور وہ طاقتور افراد کے خلاف کمزور و بے بس ہے اور یہی وجہ ہے کہ مرکزی وزیر کے بیٹے کو تاحال گرفتار نہیں کیاگیا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.