پیسہ والوں کو ہی سرکاری نوکری مل رہی ہے: کجریوال

کجریوال نے پیر کے روز ٹوئٹ کرکے کہا کہ بے روزگاری انتہا پر ہے۔ گوا کے نوجوانوں کو نوکری نہیں مل رہی ہے۔ سرکاری نوکریاں صرف پیسے والوں اور اونچی پہنچ والوں کے لئے ہے۔

نئی دہلی: دلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے کسی حکومت کا نام لئے بغیر سنگین الزام لگایا ہے کہ پیسے اور رسائی والوں کو سرکاری نوکریاں مل رہی ہیں۔

کجریوال نے پیر کے روز ٹوئٹ کرکے کہا کہ بے روزگاری انتہا پر ہے۔ گوا کے نوجوانوں کو نوکری نہیں مل رہی ہے۔ سرکاری نوکریاں صرف پیسے والوں اور اونچی پہنچ والوں کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان معاملوں پر گوا کے عوام سے بات چیت کرنے کے لئے گوا آرہا ہوں۔واضح رہے کہ گوا کے ساتھ ساتھ پنجاب، اتراکھنڈ اور اترپردیش پانچ ریاستوں میں اگلے برس انتخابات ہونے والے ہیں۔

ان ریاستوں میں، عام آدمی پارٹی اسمبلی کے انتخابات لڑنے جارہی ہے۔ یہاں عوامی اجلاس اور دورے کے لئے پارٹی کے قومی کنوینر کجریوال کی مانگ ابھی سے بڑھ گئی ہے۔

ان تمام ریاستوں کے پارٹی کے افسران اپنے یہاں کسی نہ کسی ذریعے سے کجریوال کو بلانا چاہ رہے ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.