پیگاسس جاسوسی معاملہ، سپریم کورٹ چہارشنبہ کو اپنا فیصلہ سنائے گی

عدالت عظمی نے مبینہ طورپر اسپائی ویئر کے استعمال کے اس معاملے میں آزادانہ جانچ کی مانگ والی عرضی پر عبوری ہدایت کا اپنا فیصلہ 13ستمبر کو محفوظ رکھ لیا تھا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ اسرائیل کے پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعہ کئی اپوزیشن لیڈروں، صحافیوں، اعلی حکام، وکلاء سمیت اہم لوگوں کے موبائل فون’ہیک‘ کرکے انکی جاسوسی کرنے کے معاملے میں کل اپنا فیصلہ سنائے گی۔

عدالت عظمی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ معاملہ چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت اور ہما کوہلی کی تین رکنی بنچ کے سامنے بدھ (27اکتوبر) کو فیصلے کے لئے درج فہرست کیا گیا ہے۔

عدالت عظمی نے مبینہ طورپر اسپائی ویئر کے استعمال کے اس معاملے میں آزادانہ جانچ کی مانگ والی عرضی پر عبوری ہدایت کا اپنا فیصلہ 13ستمبر کو محفوظ رکھ لیا تھا۔ چیف جسٹس کی صدارت والی تین ججوں پر مشتمل بنچ نے پورے معاملے کی جانچ کے لئے ایک آزادتکنیکی ماہرین کی کمیٹی کی تشکیل کے اشارے دیئے تھے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.