چین اور پاکستان کی فضائی طاقت بڑھ چکی ہے: ایرچیف مارشل

فضائیہ کے ایرچیف مارشل وویک رام چودھری نے کہا کہ چین اور پاکستان دونوں ممالک کی فضائیہ نے آلات اور انفرااسٹرکچر کے لحاظ سے اپنی فوجی صلاحیت قابل لحاظ حد تک بڑھالی ہے۔

نئی دہلی: فضائیہ کے سربراہ ایرچیف مارشل ویویک رام چودھری نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ چین‘ ہندوستان کے دفاعی اہداف کی تکمیل میں زیادہ اہم اور دیرپا چیلنج ہے۔ اس کی جارحانہ نیت‘اس کے آپریشنل انفرااسٹرکچر کو تیزی سے بڑھاوا دینے سے ظاہر ہوچکی ہے۔ انہوں نے ایک سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی فضائیہ نئے آلات کے حصول اور اپنی تمام دفاعی صلاحیتیں بڑھانے میں لگی ہوئی ہے۔ اب وہ نیوکلیر چھتری تلے مزید جارحانہ رُخ اختیار کررہی ہے۔اب اس کا انداز مدافعتی نہیں رہا۔

 انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان دونوں ممالک کی فضائیہ نے آلات اور انفرااسٹرکچر کے لحاظ سے اپنی فوجی صلاحیت قابل لحاظ حد تک بڑھالی ہے۔ فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ان کے اندازہ میں چین‘ ہندوستان کے دفاعی اہداف کی تکمیل میں زیادہ اہم اور دیرپا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی سرحد پر ٹکراؤ کے دوران ہندوستان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.