رام مندر کو لوک سبھا الیکشن سے پہلے کھول دیا جائے گا

ٹرسٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ مندر کی تعمیر متعینہ وقت پر مکمل ہوجائے گی اور اسے 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے قبل بھکتوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔

ایودھیا: رام جنم بھومی ٹرسٹ کی جانب سے ایودھیا میں رام مندر کے مقام کا جہاں تعمیر کا پہلا مرحلہ تقریباً مکمل ہوچکا ہے، مشاہدہ کروایا گیا ہے۔

ٹرسٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ مندر کی تعمیر متعینہ وقت پر مکمل ہوجائے گی اور اسے 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے قبل بھکتوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔

مندر کی تعمیر کا آغاز گذشتہ سال وزیراعظم نریندرمودی کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ہوا تھا۔

 امکان ہے کہ مندر دسمبر 2023 تک تیار ہوجائے گی۔ تعمیر کے ذمہ دار ایک عہدیدار نے بتایا کہ تین منزلہ ڈھانچہ کو سہارا دینے کیلئے کھدائی کے بعد کنکریٹ کی 47 پرتوں سے پُر کیا گیا۔

تین منزلہ ڈھانچہ مندر کامپلکس کے اندر 10 ایکر اراضی پر محیط ہوگا۔

پراجکٹ منیجر ونود مہتا نے کہا سنگِ بنیاد تقریب کے بعد ہم نے ڈھیلی زمین اور کچرا ہٹانے کیلئے 40 فٹ تک کھدائی کی، پھر ہم نے مناسب مضبوطی دی اور اسے کنکریٹ سے بھردیا۔ مندر کامپلکس میں یاتریوں کو سستانے کیلئے ایک مرکز، میوزیم، آرکائیز،ریسرچ سنٹر، آڈیٹوریم، مویشیوں کا ایک شیڈ، پوجا کے مراسم کیلئے ایک مقام، ایک انتظامی عمارت اور پجاریوں کیلئے کمرے شامل ہوں گے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.