سدھو کو منانے چیف منسٹر پنجاب کی کوششیں

میں نے ان سے کہا کہ آپ آئیں ہم مل بیٹھ کر معاملات کی یکسوئی کرلیں گے۔ صدر پردیش کانگریس‘ پارٹی کا ریاستی سربراہ ہوتا ہے۔ سربراہ کو کنبہ کے ساتھ مل بیٹھنا چاہئے۔

چندی گڑھ: چیف منسٹر پنجاب چرنجیت سنگھ چنی نے چہارشنبہ کے دن نوجوت سنگھ سدھو کو منانے کی کوشش کی۔ انہوں نے بات چیت کے ذریعہ تمام مسائل کی یکسوئی کی پیشکش کی۔

چنی نے یہ بھی کہاکہ پارٹی سب سے بالاتر ہے اور حکومت‘ پارٹی کی آئیڈیالوجی پر عمل کرتی ہے۔ انہوں نے کابینی اجلاس کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے کہا کہ میں نے آج ٹیلی فون پر سدھو صاحب سے بات چیت کی ہے۔ پارٹی سب سے بالاتر ہے۔

میں نے ان سے کہا کہ آپ آئیں ہم مل بیٹھ کر معاملات کی یکسوئی کرلیں گے۔ صدر پردیش کانگریس‘ پارٹی کا ریاستی سربراہ ہوتا ہے۔ سربراہ کو کنبہ کے ساتھ مل بیٹھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سدھو نے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ چرنجیت سنگھ چنی نے تقررات کی مدافعت کی اور کہا کہ انہوں نے پارٹی ارکان کی رائے کی بنیاد پر یہ تقررات کئے ہیں۔

متعلقہ

انہوں نے کہا کہ مجھے کسی بھی معاملہ میں نہ تو اعتراض ہے اور نہ ہی اَنا کا کوئی مسئلہ ہے۔ اس طرح انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ فیصلوں پر نظرثانی کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سدھو نے کہا ہے کہ وہ ملاقات کا وقت دیں گے۔

آئی اے این ایس کے بموجب چیف منسٹر پنجاب نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ انہوں نے نوجوت سنگھ سدھو سے فون پر بات کی ہے اور انہیں بات چیت کے لئے مدعو کیا ہے۔ انہوں نے چندی گڑھ میں میڈیا سے کہا کہ میں نے سدھو صاحب کو فون کیا اور ان سے کہا کہ پارٹی سب سے بالاتر ہوتی ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ آئیں ہم مل بیٹھیں گے اور بات چیت کے ذریعہ مسئلہ حل کریں گے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.