سونیا گاندھی ۔ ورون گاندھی کے پوسٹرس لگانے پر نوٹس جاری

ایک سینئر پارٹی قائد نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ورون گاندھی کانگریس میں آجائیں اور انہیں امیدوار چیف منسٹری بنادیا جائے تو بہتر ہوگا۔ کانگریس چند دن میں فعال ہوجائے گی۔

لکھنو: پریاگ راج میں بی جے پی قائد ورون گاندھی کے خیرمقدم میں پوسٹرس لگانے والے 2  کانگریس قائدین کو نوٹس وجہ نمائی جاری ہوئی ہے۔ پوسٹرس میں ورون گاندھی اور سونیا گاندھی کی تصاویر کے درمیان میں ”دُکھ بھرے دن بیتے رہے بھیا اب سکھ آیورے“ کا نعرہ درج ہے۔

 کانگریس کے 2 قائدین ارشاد اللہ اور بابا ابھئے اوستھی کو نوٹس جاری کرکے پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ اترپردیش میں کانگریس ورکرس ان خبروں پر خوش ہیں کہ ورون گاندھی بی جے پی سے ناراض ہیں۔ ورون گاندھی‘ احتجاجی کسانوں کی تائید میں کئی ٹویٹس کرچکے ہیں۔

 ایک سینئر پارٹی قائد نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ورون گاندھی کانگریس میں آجائیں اور انہیں امیدوار چیف منسٹری بنادیا جائے تو بہتر ہوگا۔ کانگریس چند دن میں فعال ہوجائے گی۔ راہول اور پرینکا سے ورون کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا کیونکہ وہ قومی قائدین ہیں۔ غور طلب ہے کہ منیکا گاندھی اور ورون گاندھی کو بی جے پی کی قومی عاملہ سے ہٹادیا گیا۔

متعلقہ
ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.