ٹیٹ پیپر افشاء، گورکھپور سے تو نہیں جڑا؟:اکھلیش یادو

اکھلیش یادونے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس طرح سے اطلاع مل رہی ہے کہ ٹی ای ٹی امتحان کا پرچہ افشاء ہونے کا کوئی مشتبہ ملزم بھی گورکھپور سے پکڑا گیا ہے۔

جھانسی: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے حال ہی میں اساتذہ کی اہلیت کی بھرتی (ٹی ای ٹی) امتحان کا پرچہ افشاء ہونے کے سلسلہ میں چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی ضلع گورکھپور سے جڑے ہونے کے امکانات کا حوالہ دیتے جمعہ کو حکومت سے اس کی گہرائی سے جانچ کرانے کی مانگ کی۔

اکھلیش یادونے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس طرح سے اطلاع مل رہی ہے کہ ٹی ای ٹی امتحان کا پرچہ افشاء ہونے کا کوئی مشتبہ ملزم بھی گورکھپور سے پکڑا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ اطلاع درست ہے تو یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور کم از کم چیف منسٹر یوگی کو اپنے آبائی ضلع سے اس سنسنی خیز معاملہ کے تعلق کی سنجیدگی سے تحقیقات کرانی چاہئے۔

بندیل کھنڈ میں ایس پی کی انتخابی مہم کے آخری دن اکھلیش نے یہاں کہا کہ بندیل کھنڈ میں وجئے رتھ یاترا کے دوران بڑے پیمانے پر عوام کا تعاون اور حمایت حاصل ہوئی ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.