پنجاب میں کسانوں کے مسائل پر کانگریس کا کتابچہ جاری

پنجاب کانگریس بھون میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں سرجے والا نے کہا کہ مودی حکومت‘ کسانوں کی آمدنی دگنی کرنے میں پوری طرح ناکام رہی حالانکہ اس نے اس کا وعدہ کیا تھا۔

چندی گڑھ: کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا‘ پارٹی ترجمان الکا لامبا اور صدر پنجاب کانگریس نوجوت سنگھ سدھو نے چہارشنبہ کے دن ملک کے کسانوں کو درپیش مسائل اور چیلنجس پر ایک کتابچہ ”آمدنی نہ ہوئی دُگنا‘ بناؤ درد سو گنا“ جاری کیا۔

پنجاب کانگریس بھون میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں سرجے والا نے کہا کہ مودی حکومت‘ کسانوں کی آمدنی دگنی کرنے میں پوری طرح ناکام رہی حالانکہ اس نے اس کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں پر مزید بوجھ ڈال دیا۔ اس نے زرعی قوانین لاکر کاشتکاروں کو دکھ دیا۔

بی جے پی کی ”مخالف کسان“ ذہنیت بے نقاب ہوگئی۔ سرجے والا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی بی جے پی سے ملی بھگت ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.