ڈاکٹر کفیل خان کی خدمات 4 سالہ قانونی لڑائی کے بعد ختم

کفیل خان نے کہا کہ وہ برخاستگی کے احکام رسمی طورپر ان کے حوالہ کئے جانے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں انصاف کے لئے اپنی لڑائی جاری رکھوں گا اور ان احکام کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔

لکھنو: اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے آخرکار گورکھپور میں بی آر ڈی میڈیکل کالج کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان کی خدمات ختم کردی ہیں۔ سرکاری ترجمان نے خان کی برخاستگی کی اطلاع کی توثیق کی۔

 بی آر ڈی ہاسپٹل میں اگست 2017 میں  آکسیجن سربراہی میں خلل کے سبب زائداز 60 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر کفیل خان اور دیگر 7  افراد کو معطل کردیا گیا تھا۔بعدازاں کفیل خان کے سوائے دیگر 7  ڈاکٹرس کو بحال کردیا گیا۔ ریاستی حکومت نے مخالف سی اے اے احتجاج کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر مقدمہ درج کیا تھا۔

کفیل خان نے آج آئی اے این ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ برخاستگی کے احکام رسمی طورپر ان کے حوالہ کئے جانے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں انصاف کے لئے اپنی لڑائی جاری رکھوں گا اور ان احکام کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔

متعلقہ
ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.