یوگی کی خراب شبیہ پیش کرنے پر کیس درج

سی ایف آئی کی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسہ میں یوگی آدتیہ ناتھ جیسا لباس پہنے ہوئے ایک شخص کو تین افراد کی جانب سے گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو بعد میں اس پر حملہ کرتے ہیں۔

ترواننتا پورم: لکھنؤ سائبر پولیس نے 23 اکتوبر کو گورنر کیرالا کی سرکاری قیامگاہ کے روبرو سڑکوں پر پیش آئے واقعہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پروگرام کے منتظمین کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے۔

جنہوں نے مبینہ طور پر چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی خراب شبیہ پیش کی تھی۔

سی ایف آئی کی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسہ میں یوگی آدتیہ ناتھ جیسا لباس پہنے ہوئے ایک شخص کو تین افراد کی جانب سے گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو بعد میں اس پر حملہ کرتے ہیں۔

سی ایف آئی، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں بشمول صحافی صدیق کپن کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر احتجاج کررہی تھی، جنہیں یوپی پولیس کی جانب سے ہتھرس واقعہ پر بے چینی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیے جانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لکھنؤ پولیس کی ٹیم یہاں ریاستی دارالحکومت پہنچے گی۔ بعد ازاں اس کیس کی تحقیقات کے لیے کیرالا پولیس سے ربط پیدا کرے گی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.