ہندو جاگرن منچ کی ریلی میں سویندو ادھیکاری کی شرکت

ادھیکاری نے بنگلہ دیش میں تشدد کے واقعات کے خلاف متحد ہوکر احتجاج کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ بنگالی ہندؤں کے ساتھ ظلم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کولکتہ: مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و بی جے پی کے ممبر اسمبلی سویندو ادھیکاری نے ایک بار پھر روہنگیا کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں بڑی تعداد میں روہنگیا شہری آباد ہیں انہیں سرحد کے باہر نکالنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بنگال میں جلد سے جلد شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کرنے کی وکالت کی ۔

بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے دوران قرآن کریم کی بے حرمتی کے بعد تشدد کے واقعات کے خلاف نندی گرام میں ہندو جاگرن منچ کے جلوس میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگلہ دیش کے ایشو زپر مکمل طور پھر خاموشی اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کو ہندئوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

سویندو ادھیکاری نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی تھی۔ادھیکاری نے بنگلہ دیش میں تشدد کے واقعات کے خلاف متحد ہوکر احتجاج کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ بنگالی ہندؤں کے ساتھ ظلم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.