ممتا-ٹھاکرے ملاقات پروگرام ملتوی

ممبئی جانے سے قبل ممتا نے ہوائی اڈے پر بتایا کہ ادھو ٹھاکرے کا آپریشن ہوا ہے۔ اس لیے انفیکشن کے خوف سے کسی کو ادھوسے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

کلکتہ: وزیرا علیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی ممبئی کے تین روزہ دورے پر پہنچ چکی ہیں۔ ریاست میں صنعت کاری میں اضافے کےلئے یہ ان کا دورہ ہے۔ این سی پی سربراہ شرد پوار اور وزیرا علیٰ ادھوے ٹھاکرے سے ملاقات کا بھی پروگرام تھا تاہم ادھوے ٹھاکرے بیمار ہیں اور ان کا آپریشن حال ہی میں ہوا ہے، اس لئے ادھوٹھاکرے سے ملاقات کا پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے۔

ممبئی جانے سے قبل ممتا نے ہوائی اڈے پر بتایا کہ ادھو ٹھاکرے کا آپریشن ہوا ہے۔ اس لیے انفیکشن کے خوف سے کسی کو ادھوسے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ چنانچہ ممتابنرجی ادھو کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے سے ملاقات کریں گی۔ میٹنگ میں شیوسینا لیڈر سنجے راوت بھی موجود رہیں گے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ممبئی کے ان کے دورے کا بنیادی مقصد ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے متعدد سرمایہ کاروں سے بات کرنا تھا۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ وزیر اعلیٰ کا یہ دورہ ملکی سیاست کے حوالے سے بہت اہم ہے۔

اس تناظر میں سیاسی حلقے ترنمول آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے ساتھ ممتا کے دورہ ممبئی کو دیکھ رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں شیوسینا اور این سی پی کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت چلا رہے ہیں۔ تاہم ترنمول کانگریس نے حال ہی میں کانگریس کے ساتھ اپنا فاصلہ بڑھایا ہے۔

اس لیے متبادل اپوزیشن اتحاد کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔شیو سینا کو ماضی میں مختلف اوقات میں بی جے پی کی شدید تنقید کرتی رہی ہیں ۔ ادھو کے ساتھ ممتا کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہےہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.