دہلی

قومی سلامتی کے نام پر صحافیوں کو ہراسانی روکی جائے: ایڈیٹرس گلڈ

ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو بڑی تشویش ہے کہ صحافیوں کے خلاف یو اے پی اے کا بہت زیادہ استعمال ہورہا ہے۔ حال میں این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار کشمیری صحافی عرفان معراج پر بھی یو اے پی اے لگادیا گیا۔

نئی دہلی: ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے صحافیوں کے خلاف یو اے پی اے قانون کے استعمال پر چہارشنبہ کو تشویش ظاہر کی اور نظم وضبط سے کہا کہ وہ جمہوری اقدار کا احترام کرے اور قومی سلامتی کے نام پر صحافیوں کی ہراسانی روکے۔

متعلقہ خبریں
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
تمام مستحق صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے چیف منسٹر کا تیقن
اسکولی طالبہ کی ہراسانی، نوجوان کو تین سال جیل و جرمانہ کی سزا
اپارٹمنٹ والوں کو ہراساں کرنے پر ایک ماہ جیل کی سزا

ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو بڑی تشویش ہے کہ صحافیوں کے خلاف یو اے پی اے کا بہت زیادہ استعمال ہورہا ہے۔ حال میں این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار کشمیری صحافی عرفان معراج پر بھی یو اے پی اے لگادیا گیا۔

 اطلاعات کے بموجب 20 مارچ کی دوپہر عرفان کو ایک تحقیقاتی عہدیدار نے موبائل پر فون کرکے چند منٹ کے لئے سری نگر میں این آئی اے کے مقامی دفتر آنے کو کہا۔ اس کے بعد عرفان معراج کو گرفتار کرکے دہلی منتقل کردیا گیا۔