نائب صدر جمہوریہ دوبارہ کورونا سے متاثر

رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد نائب صدر جمہوریہ ہوم آئسولیشن میں چلے گئے۔ ایم وینکیا نائیڈو، گذشتہ سال ستمبر میں کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

حیدرآباد: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو ایک بار پھر کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایم وینکیا نائیڈو، یوم جمہوریہ تقاریب کے انتظامات کے پروگرام میں شرکت کے لئے حیدرآباد سے دہلی روانہ ہورہے تھے کہ ڈاکٹروں نے ان کا کووڈ ٹسٹ کیا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔

رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد نائب صدر جمہوریہ ہوم آئسولیشن میں چلے گئے۔ ایم وینکیا نائیڈو، گذشتہ سال ستمبر میں کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

آئی اے این ایس کے مطابق نائب صدرجمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو کا کووڈ ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ان کے دفتر نے اتوار کو یہ بات بتائی۔ ایم وینکیا نائیڈو جو اس وقت حیدرباد میں ہیں، نے ایک ہفتہ تک قرنطینہ میں چلے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ سکریٹریٹ کے سرکاری ٹوئیٹر ہینڈل کے مطابق نائیڈو نے اُن تمام افراد کو اپنا کووڈ ٹسٹ کرانے کی ہدایت دی ہے جو، ان کے ربط میں آچکے ہیں۔ تین روزہ، بندرگاہی شہر و شاکھا پٹنم کے دورہ کے بعد وہ، 21 جنوری کو حیدرآباد پہنچے تھے۔

وہ، وجئے واڑہ سے خصوصی ٹرین کے ذریعہ19 جنوری کو وشاکھا پٹنم روانہ ہوئے تھے۔ جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کے بعد21 جنوری کو وشاکھا پٹنم سے حیدرآباد پہنچے تھے اور نائیڈو، حیدرآباد میں اپنے مکان میں مقیم تھے، اتوار کی صبح کو انہوں نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پورٹریٹ پر ان کی 125 ویں جینتی پر گلہائے خراج پیش کیا تھا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.