ہند۔ چین بات چیت کا 13 واں دور ناکام

دونوں ممالک نے کل 13 ویں دور کی فوجی بات چیت کی تھی۔ہندوستانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جو ”تعمیری تجاویز“ پیش کیں انہیں چین نے قبول نہیں کیا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور چین، مشرقی لداخ میں مابقی مسائل کی یکسوئی میں کوئی پیشرفت نہیں کرسکے۔

دونوں ممالک نے کل 13 ویں دور کی فوجی بات چیت کی تھی۔ہندوستانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جو ”تعمیری تجاویز“ پیش کیں انہیں چین نے قبول نہیں کیا۔

فوج نے اپنے موقف میں سختی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اتوار کی میٹنگ بے نتیجہ رہی۔ چین نے نہ تو ہندوستانی فوج کی تعمیری تجاویز قبول کیں اور نہ آگے بڑھنے کا کوئی راستہ تجویز کیا۔

مشرقی لداخ کے چوشل۔ مولڈو بارڈر پوائنٹ پر اتوار کے دن بات چیت لگ بھگ ساڑھے آٹھ گھنٹے جاری رہی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.