ذکیہ خانم آندھراپردیش کی پہلی مسلم نائب صدرنشین کونسل

چیف منسٹرجگن نے ازخودذکیہ خانم کوکرسی صدارت تک لے گئے۔اس موقع پرخاتون ڈپٹی چیرپرسن نے اس باوقار عہدہ پر انہیں نامزدکرنے پرچیف منسٹرسے اظہارتشکرکیا۔

وجئے واڑہ: آندھراپردیش کی حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی ایم ایل سی ذکیہ خانم نے جمعہ کے روز چیف منسٹر جگن موہن ریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی۔ انہوں نے قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیرپرسن کے طورپر انہیں منتخب کرنے پرجگن سے اظہارتشکرکیا۔اس موقع پرچیف وہپ جی سریکانت ریڈی بھی موجودتھے۔قبل ازیں آج ذکیہ خانم نے اے پی قانون سازکونسل کی ڈپٹی چیرپرسن کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔

چیف منسٹرجگن اور دیگر ایم ایل سیز نے ازخودذکیہ خانم کوپوڈیم تک لے گئے اورانہیں مبارکباددی۔بعدازاں جگن نے کہاکہ ایک عام خاندان کی گرہست خاتون ذکیہ خانم کوایم ایل سی اور کونسل کے ڈپٹی چیرپرسن کے عہدہ پر فائز ہونے پر انہیں بے حدمسرت ہورہی ہے۔ذکیہ خانم‘عام اقلیتی خواتین کے لئے ایک مثال ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ گذشتہ ڈپائی برسوں سے ان کی حکومت‘خواتین کوسیاسی‘سماجی اورمعاشی طورپر خودمختاربنانے کیلئے سخت محنت کررہی ہے۔ہنس انڈیا کے مطابق آندھراپردیش قانون سازکونسل کے ڈپٹی چیرمن کی حیثیت سے ذکیہ خانم کابہ اتفاق آرانتخاب عمل میں آیا۔خانم نے جمعہ کے روز عہدہ کا جائزہ لیا۔

چیف منسٹرجگن، ذکیہ خانم کوکرسی صدارت تک لے گئے۔ اس موقع پرخاتون ڈپٹی چیرپرسن نے اس باوقار عہدہ پر انہیں نامزدکرنے پرچیف منسٹرسے اظہارتشکرکیا۔ ضلع کڑپہ کے رائے چوٹی کی رہنے والی ذکیہ خانم کوریاست کی پہلی مسلم خاتون کے ڈپٹی چیرپرسن کونسل بننے کا اعزازحاصل ہواہے۔ چیف منسٹرنے اقلیتی خاتون کوکونسل کے اعلیٰ عہدہ پرفائز کرنے کا وعدہ کیاتھا جسے آج انہوں نے خانم کوڈپٹی چیرپرسن نامزد کرتے ہوئے اپنے اس وعدہ کوپورا کیاہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.