لانس نائک سائی تیجا کے افراد خاندان کو50لاکھ روپے ایکس گریشیا

چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت، لانس نائک سائی تیجا کے پسماندگان کو50لاکھ روپے کا ایکس گریشیا دے گی۔ دریں اثنا سائی تیجا کے باقیات کا تابوت بنگلور میں لایا جائے گا۔

امراوتی: حکومت آندھرا پردیش نے ہفتہ کے روز لانس نائک بی سائی تیجا جو ٹاملناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک ہوگئے، کے افرادخاندان کو 50لاکھ روپے ایکس گریشیاء دینے کا اعلان کیا۔ ضع چتور کے رہنے والے سائی تیجا، چیف ڈیفنس اسٹا ف جنرل بپن راوت کے پرسنل سیکوریٹی آفیسر تھے۔ تیجا، اُن13 افراد میں شامل ہیں جو ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک ہوگئے ان مہلوکین میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت بھی شامل تھیں۔

 چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت، لانس نائک سائی تیجا کے پسماندگان کو50لاکھ روپے کا ایکس گریشیا دے گی۔ دریں اثنا سائی تیجا کے باقیات کا تابوت بنگلور میں لایا جائے گا۔ وہاں سے تابوت کو تیجا کے آبائی موضع ویگواری گڈی پلی منتقل کیا جائے گا۔ جہاں آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔ دفاع کے عہدیداروں کے مطابق سائی تیجا کی نعش کو بنگلور کے کمانڈ ہاسپٹل میں رکھا جائے گا اور یہاں سے نعش کو کل اتوار کے روز چتور ضلع لے جایا جائے گا۔27 سالہ لانس نائک کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ2بچے شامل ہیں۔

 آئی اے این ایس کے مطابق ملٹری اتھاریٹیز نے آج سائی تیجا کی شناخت کرلی6 مہلوکین کی شناخت کرلی گئی ہے اور نعشوں کو افراد خاندان کے حوالے کیا جائے گا۔ سائی تیجا کی نعش توقع ہے کہ اتوار کے روز کوئمبتور سے ضلع چتور کے ریگواریگاڈا موضع منتقل کیا جائے گا جہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔ کروبا طبقہ سے تعلق رکھنے والے سائی تیجا نے 2012 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی بنگلور رجمنٹ میں خدمات انجام دینے کے دوران انہیں پیارا کمانڈؤ ٹریننگ کیلئے گذشتہ سال منتخب کیا گیاتھا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی ؍ آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.