کرناٹک

قومی سیاست میں کے سی آر کے داخلہ کا خیرمقدم: کماراسوامی

سابق چیف منسٹرکرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی (جنتادل سیکولر) نے کہاکہ کے سی آر کا قومی سیاست میں قدم رکھنے کے فیصلہ کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔

حیدرآباد: سابق چیف منسٹرکرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی (جنتادل سیکولر) نے کہاکہ کے سی آر کا قومی سیاست میں قدم رکھنے کے فیصلہ کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کی سیاست میں معیاری تبدیلی لانے کیلئے کے سی آر موزوں ترین شخصیت ہیں۔انہیں پورا یقین ہے کہ کے سی آر‘ملک کی سیاست میں تبدیلی لانے کے مقصد میں مکمل طورپر کامیاب رہیں گے۔

وہ بی آرایس کی تاسیسی تقریب میں شرکت کے لئے حیدرآباد آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرن برت پر بیٹھتے ہوئے کے سی آر نے علحدہ تلنگانہ کا مقصد پورا کیااورنئی ریاست کوترقی کی بلندیو ں پر پہنچادیا۔

ایسی پالیسیوں کو متعارف کروایا جس کی ملک کی کسی بھی ریاست میں نظیر نہیں ملتی۔ دلت بندھو‘رعیتو بندھو جیسی اسکیموں کوشروع کرتے ہوئے دلت اور کسانوں کی زندگیوں میں معاشی انقلاب برپا کردیا۔

ریکارڈ وقت میں بڑے بڑے آبپاشی پراجکٹس کوتکمیل کرتے ہوئے تلنگانہ کو سرسبز وشاداب ریاست میں تبدیل کردیا۔ اس ملک کوایسے قائد کی بھی ضرورت ہے۔