اندرا گاندھی اور سردار پٹیل کو پردیش کانگریس کا خراج

انچارج کانگریس امور تلنگانہ مانیکم ٹیگور کی قیادت میں پارٹی قائدین نے نیکلس روڈ پر اندرا گاندھی کے مجسمہ کو پھول مالا ڈال کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کی خدمات کو یاد کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے آج سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اور سابق مرکزی وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی وجینتی تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

انچارج کانگریس امور تلنگانہ مانیکم ٹیگور کی قیادت میں پارٹی قائدین نے نیکلس روڈ پر اندرا گاندھی کے مجسمہ کو پھول مالا ڈال کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کی خدمات کو یاد کیا گیا۔

بعدازاں قانو ن ساز اسمبلی کے روبرو سردار پٹیل کے مجسمہ پر پھول مالا ڈال کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کانگریس قائدین نے گاندھی بھون میں دونوں قائدین کی تصاویر پر پھول نچھاور کرتے ہوئے ملک اور قوم کیلئے انجام دی گئی ان دونوں کی خدمات کو یاد کیا۔

اس موقع پر صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی، کارگذار صدر گپتا ریڈی، مہیش کمار گوڑ، وی ہندومنت راؤ، انیل کمار یادو و دیگر موجود تھے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.