باپو گھاٹ پر گورنر، دتاتریہ، اسپیکر اور وزرا کا گاندھی جی کو گلہائے خراج

کئی سماجی تنظیموں اور کھادی بھنڈاروں نے آج کے دن کی مناسبت سے اسپننگ کھادی کپڑوں کا یوم منایا اور گاندھی جی کے پسندیدہ بھجن گائے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں ہفتہ کے روز152ویں گاندھی جینتی کے موقع پر مہاتما گاندھی کے مجسموں پر پھول کے ہار پہنائے گئے اور بابائے قوم کے پسندیدہ بھجن بھی گائے گئے۔

ریاستی گونر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن، ہریانہ کے گورنر بنڈارودتاتریہ، اسپیکر تلنگانہ اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی، ریاستی وزراء کے ٹی آر اور ٹی سرینواس یادو اور دیگر اُن اہم شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے لنگر حوض پر واقع باپو گھاٹ پر گاندھی جی کو گلہائے خراج پیش کیا۔

پردیش کانگریس کے صدر اے ریونت ریڈی کے بشمول کانگریس کے اہم قائدین نے پارٹی ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون میں بابائے قوم کو بھر پور خراج پیش کیا۔ کئی سماجی تنظیموں اور کھادی بھنڈاروں نے آج کے دن کی مناسبت سے اسپننگ کھادی کپڑوں کا یوم منایا اور گاندھی جی کے پسندیدہ بھجن گائے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ریاست بھر میں آج کے دن کو امن اور عدم تشدد کی علامت کے طور پر منایا اور گاندھی جی کے مجسموں پر پھول چڑھائے۔ تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ جس کو گاندھی جی کے جذبہ کے تحت ریاست کا درجہ دلایاگیا ہے،ملک کیلئے سات برسوں میں نظیر بن گئی ہے۔

انہوں نے گاندھی جینتی کے موقع پراسمبلی کے احاطہ میں واقع گاندھی جی کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور ان کی خدمات کو بھرپورخراج پیش کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام کی متحدہ جدوجہد کے نتیجہ میں ملک کی آزادی کے ثمرات تمام کے پہنچنے چاہئے۔

اس سے ہی گاندھی جی کی آتما کو شانتی مل سکتی ہے۔عدم تشدد کے نتیجہ میں ہی ملک کو آزادی حاصل ہوئی ہے۔گاندھی جی کے عدم تشدد کی راہ پر تلنگانہ ریاست گامزن ہے۔تمام کو گاندھی جی کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر تلنگانہ قانون ساز کونسل کے عبوری صدرنشین بھوپال ریڈی، وزیر پرشانت ریڈی،رکن قانون سازکونسل کے کویتا اور دوسروں نے بھی گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.