تلنگانہ میں جونیر کالج بند کی اپیل

تاہم بورڈ نے کہا کہ طلبہ جو انٹرمیڈیٹ میں ناکام رہے وہ اپریل 2022میں ہونے والے امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں تقریبا 51 فیصد طلبہ کے انٹرمیڈیٹ امتحان میں ناکامی پر طلبہ تنظیموں نے 20دسمبر سے دو دنوں تک کے لئے جونیر کالجس کے بند کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ،پرچوں کی منصفانہ جانچ میں ناکام رہا ہے۔ طلبا تنظیم این ایس یوآئی نے پیر کو کالجس کے بند کی اپیل کی تھی جبکہ اے بی وی پی نے منگل کو کالجس بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

تاہم بورڈ نے کہا کہ طلبہ جو انٹرمیڈیٹ میں ناکام رہے وہ اپریل 2022میں ہونے والے امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی طالب علم اپنی کارکردگی معلوم کرنا چاہتا ہے تو وہ مقررہ فیس کی ادائیگی کے ذریعہ امتحانی پرچوں کی دوبارہ جانچ کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.