ایشیاء

پاکستان اور افغانستان میں زلزلہ، کم از کم 4 افراد ہلاک

پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کے مطابق منگل کی شب پاکستان کے مختلف حصوں میں 6.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اسلام آباد: افغانستان اور پاکستان میں 6.5 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زلزلے کے جھٹکے نئی دہلی اور نیپال تک بھی محسوس کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کے مطابق منگل کی شب پاکستان کے مختلف حصوں میں 6.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

https://twitter.com/TheDailyCPEC/status/1638266707516223490?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1638266707516223490%7Ctwgr%5Ebb1f3343ba0c420b86b0dae35592447fe7abeb33%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fmunsifdaily.com%2Fnews%2Fworld-news%2Fasia-news%2Fearthquake-jolts-pakistan-afghanistan-at-least-4-dead%2F

یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سنٹر (ای ایم ایس سی) کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش میں تھا۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ زلزلے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، زلزلوں کے ساتھ ہی پاکستان کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جو گھروں سے باہر نکل آئے۔

دریں اثنا، چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق، بیجنگ کے وقت کے مطابق چہارشنبہ کی رات 12:47 بجے افغانستان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز، 230 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ، 36.5 ڈگری شمالی عرض البلد اور 70.8 ڈگری مشرقی طول بلد پر مانیٹر کیا گیا۔