سروا سکھشا ابھیان کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

اس سلسلہ میں احکام بھی جاری کردئیے گئے۔ ان احکام کا اطلاق یکم جون 2021 سے ہوگا۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے سروا سکھشا ابھیان کے تحت مختلف سطحوں پر کام کرنے والے کنٹراکٹ / آوٹ سورسنگ ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کی انتظامی منظوری دی ہے۔

اس سلسلہ میں احکام بھی جاری کردئیے گئے۔ ان احکام کا اطلاق یکم جون 2021 سے ہوگا۔

سکریٹری تعلیمات سندیپ کمار سلطانیہ نے بتایا کہ سرواسکھشا ابھیان کے تحت مختلف سطح پر جیسے اسکولس، کلسٹرس، منڈلس، اسٹیٹ لیول اور کستور با گاندھی بالیکا ودیا لاؤں میں کام کرنے والے ملازمین کی اجرت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

اضافہ جولائی کے تنخواہوں سے ہوگا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.