بس کرایوں میں اضافہ، اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ

اجلاس میں بس کرایوں میں فی کیلو میٹر25پیسے اور 30پیسہ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس سلسلہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی منظوری درکار رہے گی۔ کے چندر شیکھر راؤ کی منظوری کے بعد بس کرایوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

حیدرآباد: ٹی ایس آر ٹی سی بس کرایوں میں اضافہ کے مسئلہ پر غور وخوص کیلئے ایک اہم اجلاس ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کے دفتر موقوعہ خیریت آباد میں منعقد ہوا جس میں صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن باجی ریڈی گووردھن، منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔

 اجلاس میں بس کرایوں میں فی کیلو میٹر25پیسے اور 30پیسہ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس سلسلہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی منظوری درکار رہے گی۔ کے چندر شیکھر راؤ کی منظوری کے بعد بس کرایوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ آر ٹی سی حکام کو تب تک انتظار کرنا ہوگا۔ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران نافذلاک ڈاؤن، فیول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ اور دیگر وجوہ کے سبب آر ٹی سی کو شدید خسارہ کا سامنا کرنا پڑا۔

 واضح رہے کہ ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ نے بس کرایوں میں اضافہ کی 4تجاویز حکومت کو روانہ کی تھیں۔ ان میں فی کیلو میٹر15پیسے، 20پیسے، 25 اور 30پیسے کرایوں میں اضافہ کی تجاویز شامل تھیں۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ کے دفتر میں اتوار کو منعقدہ اجلاس میں بس کرایوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پلے ویلگو بسوں کے کرایہ میں فی کیلو میٹر25پیسے اور دیگر بس خدمات (آرڈنری، اکسپریس، ڈیلکس، سوپر لگژری، اور دیگر بسیں) کے کرایوں میں فی کیلو میٹر30 پیسے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا۔

سٹی آرڈینری بسوں کے کرایہ میں فی کیلو میٹر25 پیسے اور میٹرو ڈیلکس بس کے کرایہ میں فی کیلو میٹر30 پیسے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم بس کرایوں میں اضافہ کی حتمی منظوری چیف منسٹر کے سی آر کریں گے۔ آر ٹی سی حکام کو، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی منظوری کا انتظار ہے۔

کے چندر شیکھر راؤ جیسے ہی کرایوں میں اضافہ کے فیصلہ کو منظوری دیں گے تب سے بس کرایوں میں اضافہ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں چیف منسٹر بہت جلد کرایوں میں اضافہ کی تجاویز کو منظوری دیں گے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.