سوشیل میڈیا

دنیا کا ’’گندا ترین آدمی‘‘ چل بسا

ارنا کے مطابق، حاجی بیمار ہونے کے خوف سے نہانے سے گریز کرتا تھا۔ تاہم، چند ماہ قبل پہلی بار چند گاؤں والوں نے اسے غسل خانے لے جاکر نہلایا تھا۔

واشنگٹن: کئی دہائیوں تک نہ نہانے پر ’’دنیا کا سب سے گندا آدمی‘‘ کہلانے والا ایرانی شخص عمو حاجی انتقال کر گیا۔

وہ 94 سال تھا۔ حاجی – اس کا اصل نام نہیں، بلکہ ایران میں بزرگوں کے لئے عرفی نام ہوتا ہے، اتوار کو دیجگاہ گاؤں میں انتقال ہوگیا، نیویارک پوسٹ نے سرکاری میڈیا کے حوالے سے اطلاع دی ہے۔

ارنا کے مطابق، حاجی بیمار ہونے کے خوف سے نہانے سے گریز کرتا تھا۔ تاہم، چند ماہ قبل پہلی بار چند گاؤں والوں نے اسے غسل خانے لے جاکر نہلایا تھا۔

نیویارک پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ حاجی اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اینٹوں کی ایک کھلی جھونپڑی میں تنہائی میں رہا، یہ جھونپڑی بھی اسے گاؤں والوں نے تعمیر کرکے دی تھی کیونکہ وہ زمین میں ایک گڈھے میں رہنے لگا تھا۔

مقامی لوگوں نے حاجی کے سنکی پن کو اس کی جوانی میں اسے لگے جذباتی دھچکا سے تعبیر کیا ہے۔ 2014 میں، تہران ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ حاجی تازہ کھانے سے بھی پرہیز کرتا تھا، اس کے بجائے وہ سڑا ہوا کھانا کھاتا اور جانوروں کے فضلہ کی بیڑی پیتا تھا۔

اطلاعات کے مطابق، 2013 میں اس کی زندگی پر ایک مختصر دستاویزی فلم بھی بنائی گئی تھی جس کا نام "عمو حاجی کی عجیب زندگی” تھا۔