تاریخی پُرانا پُل کی بحالی کے کام

گذشتہ کئی سال سے پرانا پل خستہ حالت میں ہے۔اس پل کو ٹریفک کے لئے بند کردیاگیا ہے کیونکہ اس پر ہاکرس کا غیر مجاز قبضہ بھی ہے۔یہاں پر پھل،پھول، پان اور دیگر اشیا فروخت کی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے تاریخی پراناپُل کی عظمت رفتہ کی بحالی کے کام شروع کئے گئے ہیں،اس کے غیر مجازقبضوں،جنگلی جھاڑیوں کی کٹائی،روشنی، صفائی،ہاکر علاقہ کیلئے مناسب منصوبہ بندی اوربیٹھنے و چلنے کیلئے مناسب جگہ کی فراہمی کے کام کئے جارہے ہیں۔

اروند کمار اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ شہری ترقی نے اس سلسلہ میں کئے گئے ٹوئیٹ میں یہ بات کہی۔انہوں نے اس خصوص میں تمام سے تعاون کی خواہش کی۔

گذشتہ کئی سال سے پرانا پل خستہ حالت میں ہے۔اس پل کو ٹریفک کے لئے بند کردیاگیا ہے کیونکہ اس پر ہاکرس کا غیر مجاز قبضہ بھی ہے۔یہاں پر پھل،پھول، پان اور دیگر اشیا فروخت کی جارہی ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.