سومیش کمار نے خواجہ گوڑہ میں ٹیکہ اندازی کی مہم کا آغاز کیا

سومیش کمار نے خواجہ گوڑہ میں نقل مکانی کرتے ہوئے آئے مزدوروں پر خصوصی توجہ دینے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ دینے کا مشورہ دیااورکہاکہ ریاست میں اب تک 2.8 کروڑویکسین فراہم کئے گئے۔

حیدرآباد: چیف سکریٹری سومیش کمارکے ہاتھوں شہر کے مضافائی علاقہ خواجہ گوڑہ میں اسپیشل ویکسینیشن ڈرائیوکاآغاز عمل میں آیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہاکہ روزانہ صبح 7بجے تا رات 11بجے تک عوام کی سہولت کے لئے ٹیکہ اندازی جاری رہے گی۔چیف سکریٹری نے عہدیداروں کوخواجہ گوڑہ میں ٹیکہ اندازی مرکز کے قیام کے متعلق عوام میں تشہیر کرنے اور ٹیکہ لینے کی ترغیب دینے کی ہدایت دی۔

 انہوں نے خواجہ گوڑہ میں نقل مکانی کرتے ہوئے آئے مزدوروں پر خصوصی توجہ دینے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ دینے کا مشورہ دیااورکہاکہ ریاست میں اب تک 2.8 کروڑویکسین فراہم کئے گئے اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ مہینہ تک پہلے ڈوز کی ٹیکہ اندازی صد فیصدمکمل کرلی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے ہرشہری کوٹیکہ دینے کے لئے ہر ضلع میں خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ سومیش کمارنے کہاکہ جن مقامات پر ٹیکہ کی قلت محسوس کی جارہی ہے وہاں کلکٹرسے بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کو عالمی سطح کے دواخانہ میں تبدیل کیا جائے گا۔ دسہرہ کے بعدتمام سرکاری دواخانوں میں مریضوں کے ساتھ آئے افراد کے لئے رہنے اور کھانے کانظم کرنے اقدامات جاری ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.