مدھو سدن چاری نامزد رکن قانون ساز کونسل مقرر ، گزٹ اعلامیہ جاری

مدھو سدن چاری تلنگانہ تحریک کے دوران وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ساتھ وابستہ تھے۔ 2014ء میں انہوں نے بھوپال پلی اسمبلی حلقہ سے بحیثیت رکن اسمبلی کامیابی حاصل کی۔

حیدرآباد: چیف الیکٹورل آفیسر ششانک گوئل نے سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی مدھو سدن چاری کو گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی مقرر کرنے سے متعلق ایک گزٹ اعلامیہ جاری کیا۔ مدھو سدن چاری کی میعاد آج سے شروع ہوگی۔ ریاستی کابینہ میں نامزد ایم ایل سی عہدہ کے لیے مدھو سدن چاری کا نام گورنر کو تجویز کیا تھا۔ مدھو سدن چاری 1989ء میں تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے سیاست میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے 1994ء تا 1999ء کے دوران سایم پیٹ کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

تلنگانہ تحریک کے دوران وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ساتھ وابستہ تھے۔ 2014ء میں انہوں نے بھوپال پلی اسمبلی حلقہ سے بحیثیت رکن اسمبلی کامیابی حاصل کی۔ بعدازاں قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 2018ء میں کانگریس امیدوار جی وینکٹ رمنا ریڈی نے انہیں شکست دی تھی۔ وہ بھی اب حکمراں ٹی آر ایس میں شامل ہوچکے ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.