مہندرا یونیورسٹی میں کورونا کے30 واقعات، کیمپس بند

عہدیدار نے بتایا کہ یونیورسٹی نے15دنوں تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ مہندرا گروپ کے گذشتہ سال ہمہ شعبہ جاتی یونیورسٹی کا آغاز کیا تھا۔ یونیورسٹی کیمپس 130 ایکڑ اراضی پر محیط ہے۔

حیدرآباد: مہندرا یونیورسٹی نے25 طلبہ اور5 اسٹاف ممبرس کا کووڈ ٹسٹ کے نتائج پازیٹیو آنے کے بعد ہفتہ کے روز کیمپس کو بند کردیا ہے۔ ٹیک مہندرا لمیٹڈ پروموٹ یونیورسٹی ہے جو شہر کے مضافاتی علاقہ بہادر پلی میں واقع ہے۔ یونیورسٹی نے بچوں کو آبائی مکانات روانہ کردیا اور پیر سے آن لائن کلاسس منعقد کرنے کا اعلان ک یا۔

یونیورسٹی ذرائع نے بتایا کہ25 طلبہ، ایک ٹیچر اوراسٹاف ممبرس کاٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جملہ1700 طلبہ اور اسٹاف ارکان کا ٹسٹ کیا گیا دریں اثنا ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر میڑچل ملکاجگری کے ملکارجن راؤ نے آج یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کا کووڈ ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے، انہیں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا۔

 عہدیدار نے بتایا کہ یونیورسٹی نے15دنوں تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ مہندرا گروپ کے گذشتہ سال ہمہ شعبہ جاتی یونیورسٹی کا آغاز کیا تھا۔ یونیورسٹی کیمپس 130 ایکڑ اراضی پر محیط ہے۔ تلنگانہ کی یہ واحد یونیورسٹی ہے جسے کورونا کی دوسری لہر کے بعد کورونا کیس سامنے آنے کے بعد بند کردیا گیا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.