کانگریس امیدوار کی اخلاقی جیت۔ ٹی جگا ریڈی کی پریس کانفرنس

جگا ریڈی نے کہا کہ نرملا جگا ریڈی کے بہتر مظاہرہ سے ضلع کے کانگریس قائدین خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین نے حکمراں جماعت کے قائدین کے دباؤ میں مرعوب نہیں ہوئے اور ہم نے حکمت عملی سے مقابلہ کیا۔

حیدرآباد: کارگذار صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی ٹی جگا ریڈی نے ضلع میدک میں مقامی ادارہ کے ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس کے بہتر مظاہرہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کو کانگریس امیدوارہ نرملا جگا ریڈی کی اخلاقی جیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں اگرچہ کہ ٹی آر ایس امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے، لیکن کانگریس کو سابقہ کے مقابلہ میں 7 ووٹ زائد حاصل ہوئے، جب کہ کانگریس کے جملہ ووٹوں کی تعداد 231 ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ ٹی آر ایس کے رائے دہندوں نے کانگریس امیدوار کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ ٹی جگا ریڈی آج گاندھی بھون میں کانگریس امیدوارہ نرملا جگا ریڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میدک کے ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی کے لیے ٹریپل شوٹر ٹی ہریش راؤ نے انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا اور کانگریس کے خوف سے ٹی آر ایس کے مقامی ادارہ جات کے ارکان کو بسوں کے ذریعہ مختلف کیمپوں میں منتقل کیا تھا، جب کہ کانگریس کے مقامی ادارہ جات کے ارکان کسی بھی کیمپ میں جاکر پناہ نہیں لیے۔

 جگا ریڈی نے کہا کہ نرملا جگا ریڈی کے بہتر مظاہرہ سے ضلع کے کانگریس قائدین خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین نے حکمراں جماعت کے قائدین کے دباؤ میں مرعوب نہیں ہوئے اور ہم نے حکمت عملی سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ انتخابات چیف منسٹر کے حلقہ گجویل اور ہریش راؤ کے حلقہ اسمبلی سدی پیٹ میں بھی کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسان ٹی آر ایس حکومت کی پالیسیوں سے سخت ناراض ہیں۔ انہیں امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.