گاڑی کی پوجا کریں نمبرپلیٹ کی نہیں:سائبرآباد ٹریفک پولیس

سائبرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں میں بیداری پیداکرنے کے لئے وقتا فوقتا ویڈیوز کو ٹوئیٹر ہینڈل کے ذریعہ پوسٹ کیاجاتا ہے۔

حیدرآباد، 17 اکتوبر (یو این آئی)تلنگانہ کی سائبرآباد ٹریفک پولیس نے سڑک استعمال کرنے والے گاڑی سواروں میں جاری بیداری مہم کے حصہ کے طورپر ایک تصویر اپنے سوشیل میڈیا ہینڈل کے ذریعہ جاری کی ہے۔

اس تصویر میں دکھایاگیا ہے کہ گاڑی کو پھولوں سے سجانے کے نتیجہ میں اس کی نمبرپلیٹ نظرنہیں آرہی ہے۔اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے تلگو زبان میں لکھاگیا ہے کہ دسہرہ کے موقع پر ہونے والی ایودھاپوجا گاڑی کی کریں، نمبرپلیٹ کی نہیں۔

سائبرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں میں بیداری پیداکرنے کے لئے وقتا فوقتا ویڈیوز کو ٹوئیٹر ہینڈل کے ذریعہ پوسٹ کیاجاتا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.