حیدرآباد

حیدرآباد: معروف بزنس مین اور کانگریس لیڈر جابر پٹیل کا انتقال

کانگریس پارٹی لیڈر اور حیدرآباد کے معروف تاجر جابر پٹیل کا آج انتقال ہوگیا۔

حیدرآباد: کانگریس پارٹی لیڈر اور حیدرآباد کے معروف تاجر جابر پٹیل کا آج انتقال ہوگیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جابر پٹیل کو سینے میں شدید درد کی شکایت کے بعد آج حیدرآباد کے حیدر گوڑہ میں واقع اپولو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

ان کی نعش کو اپولو ہسپتال سے ریڈ ہلز میں واقع ان کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جابر پٹیل کا شمار حیدرآباد اور ہندوستان کے مشہور تاجروں میں ہوتا تھا اور وہ انڈیا عرب فرینڈ شپ فاؤنڈیشن کے بانی صدر بھی تھے۔

اس کے علاوہ جابر پٹیل کو جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن (جے سی اے) کا بیرون ملک سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔ جابر پٹیل آل انڈیا مینارٹیز فورم کے صدر بھی تھے۔