براوو کا ٹی20 عالمی کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

اسٹار آل راؤنڈر نے کہاکہ 3 آئی سی سی ٹرافیاں جیتیں جن میں سے 2 سابق کپتان ڈیرن سامی کی قیادت میں آئیں۔ مجھے ایک بات پر فخر ہے کہ کرکٹرز کے دور میں ہم نہ صرف عالمی سطح پر اپنا نام کمانے میں کامیاب رہے ہیں بلکہ ٹائٹل بھی جیتے۔

دبئی: ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر ڈوین براوو نے جاریہ ٹی20 ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاہے۔ براوو نے جمعرات کو سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد آئی سی سی فیس بک لائیو پر سابق کپتان ڈیرن سامی کے ساتھ بات چیت کے دوران کہاکہ میرے خیال میں اب وقت آگیاہے۔ میرا کیریر بہت اچھا رہاہے۔

18 سال تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی، کچھ اتار چڑھاؤ آئے، لیکن میں بہت شکر گزار ہوں کہ اتنے عرصے تک خطے اور کیریبین لوگوں کی نمائندگی کی۔

اسٹار آل راؤنڈر نے کہاکہ 3 آئی سی سی ٹرافیاں جیتیں جن میں سے 2 سابق کپتان ڈیرن سامی کی قیادت میں آئیں۔ مجھے ایک بات پر فخر ہے کہ کرکٹرز کے دور میں ہم نہ صرف عالمی سطح پر اپنا نام کمانے میں کامیاب رہے ہیں بلکہ ٹائٹل بھی جیتے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں انہوں نے کہاکہ وائٹ بال کرکٹ میں ٹیم کا مستقبل روشن ہے۔ اب میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ اور معلومات شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ میرے خیال میں وائٹ بال فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کا مستقبل روشن ہے اور ہمارے لیے یہ اہم ہے کہ کھلاڑیوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔

براوو نے جاریہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کہاکہ یہ وہ ورلڈکپ نہیں تھا جس کی ہمیں توقع تھی۔ یہ ورلڈکپ نہیں تھا جسے ہم بطور کھلاڑی چاہتے تھے۔ ہمیں اپنے آپ پر افسوس نہیں کرنا چاہیے، یہ ایک سخت مقابلہ تھا، ہمیں اپنا سر بلند رکھنا چاہیے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.