مینک اگروال کی شاندار سنچری۔ ہندوستان پہلے دن 212/4 پر

اجنکیا رہانے‘ ایشانت شرما اور رویندر جڈیجہ کی جگہ ویراٹ کوہلی‘ محمد سراج اور جینت یادو کو ٹیم میں شامل کیاگیا جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی زخمی ہونے کی وجہ سے میاچ سے باہر رہے۔

ممبئی: سلامی بلے باز مینک اگروال کی شاندار ناٹ آؤٹ سنچری کی مدد سے ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف آج سے شروع ہوئے دوسرے اور آخری ٹسٹ میاچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹس کھوکر 212 رن بنائے۔ جس وقت آج کا کھیل ختم ہوا مینک اگروال 246 گیندوں میں 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 120 جبکہ وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا 53 گیندوں میں 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رن بناکر کھیل رہے تھے۔ مینک اگروال اور ساہا نے پانچویں وکٹ کیلئے ابھی تک 61 رنوں کی شراکت داری کرچکے ہیں۔ قبل ازیں کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیاٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان کا یہ فیصہ اس وقت صحیح ثابت ہوا جب میزبان اوپنرس مینک اگروال اور شبھمان گل نے پہلی وکٹ کیلئے 80 رنوں کی شراکت داری کی۔ شبھمان گل 71 گیندوں میں 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر بیاٹنگ کرنے والے چیتیشور پجار ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ایک ماہ کے وقفہ کے بعد مسابقتی کرکٹ میں واپسی کرنے والے ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی کامیاب واپسی کرنے میں ناکام رہے اور وہ بھی کھاتہ کھولے بغیر ہی اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔

کیریر کے پہلے ٹسٹ میں میان آف دی میاچ کا اعزام حاصل کرنے والے شریاس ایئر نے ابتداء میں کچھ بہتر اسٹروکس کھیلے تاہم وہ اپنی اننگز کو کانپور کی طرح طول دینے میں ناکام رہے اور 41 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 18 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ہندوستان کے چاروں وکٹ نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے حاصل کئے جبکہ دیگر کوئی بھی بلے باز وکٹ حاصل نہیں کرپایا۔ قبل ازیں خراب موسم کی وجہ سے میاچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے پہلے دن صرف 70 اوورس کا کھیل ہی ممکن ہوپایا۔ ٹیم انڈیا میں 3 تبدیلیاں کی گئی۔

اجنکیا رہانے‘ ایشانت شرما اور رویندر جڈیجہ کی جگہ ویراٹ کوہلی‘ محمد سراج اور جینت یادو کو ٹیم میں شامل کیاگیا جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی زخمی ہونے کی وجہ سے میاچ سے باہر رہے۔ ٹام لیتھم مہمان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹسٹ ڈرا ہوا تھا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.