ٹاپ سیڈ سریکانت کے بشمول 7 ہندوستانی کھلاڑی کورونا سے متاثر

کورونا سے متاثر ہونے والے کھلاڑیوں کو جن کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنا تھا انہیں واک اوور مل گیاہے۔ بیاڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

نئی دہلی: عالمی چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے اور مرد زمرے میں ٹاپ سیڈ کڈمبی سری کانت کے بشمول7 ہندوستانی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں ٹورنامنٹ سے ہٹادیا گیا ہے۔

کورونا سے متاثر ہونے والے کھلاڑیوں کو جن کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنا تھا انہیں واک اوور مل گیاہے۔ بیاڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

ان کھلاڑیوں کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ منگل کے روز کیاگیا تھا جس میں ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

ڈبلز کھلاڑیوں کے جوڑی داروں کو بھی ٹورنامنٹ سے ہٹادیا گیاہے۔ اہم ڈرا میں ان کھلاڑیوں کی جگہ کوئی نہیں لے گا اور ان کے حریفوں کو اگلے راونڈ میں واک اوور مل گیاہے۔

متاثر پائے گئے کھلاڑیوں میں سری کانت، اشونی پونپا، ریتیکا راہول ٹھکر، تریسا جالی، متھون منجوناتھ، سمرن امن سنگھی اور خوشی گپتا شامل ہیں۔

اس سے قبل2019 عالمی چمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے والے بی سی پرنیت نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے نام واپس لے لیا تھا۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کی پوری ٹیم نے اپنے 2 کھلاڑیوں اور کوچ کے کووڈ ٹسٹ میں پازیٹیو آنے کے بعد ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔ انڈین اوپن سوپر 500ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ کے میچ جمعرات کے روز سے شروع ہوں گے اور اس کے ساتھ ہی اس سال سیزن کی شروعات بھی ہوگی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.