کرک انفو ٹسٹ ٹیم آف دی ایئر میں روہت، اشون اور پنت شامل

پاکستان کے فواد عالم جنہوں نے اس سال پاکستان کیلئے 3 سنچریاں بناکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہیں ٹسٹ ٹیم میں پانچویں نمبر پر رکھا گیاہے۔

نئی دہلی: نیوزی لینڈ نے اگرچہ ٹسٹ میں عالمی چمپئن کا خطاب جیتا ہو اور سال کا اختتام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنر اپ کے طورپر کیا ہو، لیکن اس ٹیم کے صرف 2 کھلاڑیوں کو کرک انفو کے ونڈے، ٹسٹ اورٹی ٹوئنٹی الیون آف دی ایئر میں شامل کیاگیاہے۔

کائیل جمیسن نے ٹسٹ اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے اور گلین فلپس کو سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔

چیپاک اور اوول میں انگلینڈ کے خلاف سنچریاں بنانے والے روہت شرما سال کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ ٹسٹ الیون میں ان کے اوپننگ پارٹنر دیموتھ کرونارتنے روہت سے صرف 4 رن پیچھے تھے۔

انہوں نے جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش (دو سنچریاں) اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچریاں بنائیں۔ موجودہ نمبر ون بلے باز مارنس لبوشین اور جو روٹ کو آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔

انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ ٹسٹ الیون کے کپتان بھی ہیں، انہوں نے2021میں 6 ٹسٹ سنچریاں اسکور کیں اور ایک کیلنڈر ایئر میں انگلش کھلاڑی کے سب سے زیادہ رنز بنانے کا سابق کپتان مائیکل وان کا ریکارڈ بھی توڑا۔

پاکستان کے فواد عالم جنہوں نے اس سال پاکستان کیلئے 3 سنچریاں بناکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہیں ٹسٹ ٹیم میں پانچویں نمبر پر رکھا گیاہے۔

آسٹریلیا میں رشبھ پنت کی زبردست اننگز اور ہوم سیریز میں انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کی وجہ سے انہیں ٹسٹ ٹیم کا وکٹ کیپر بنایا گیاہے۔

ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون کو انگلینڈ میں ایک بھی ٹسٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملا، اس کے باوجود وہ 2021میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔ وہ ٹیم میں واحد اسپنر ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.