مانو میں ڈیجیٹل پیشرفت، خون کا عطیہ کیمپ اور غزل سرائی پروگرامس

11 بجے دن خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ پروفیسر محمد فریاد اس کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ ایک اور پروگرام غزل سرائی آئی ایم سی میں آن لائن 3 بجے دن منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب کے تحت 10 نومبر کو 12 بجے دن انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کی جانب سے ڈیجیٹل پیشرفت (الکٹرانک مواد کا پلیٹ فارم، اردو نامہ، شاہینِ اردو، تعلیمی خبرنامہ) کا افتتاح عمل میں آرہا ہے۔

جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی کے بموجب پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر اس موقع پر ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کریں گے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

11 بجے دن خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ پروفیسر محمد فریاد اس کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ ایک اور پروگرام غزل سرائی آئی ایم سی میں آن لائن 3 بجے دن منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر ثمینہ کوثر اور ڈاکٹر مظفر حسین خان، اس کے کوآرڈینیٹرس ہیں۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.