یونیورسٹی آف حیدرآباد میں اساتذہ کے تقررات

یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں پروفیسر کی 16، اسوسی ا یٹ پروفیسر کی 31 اور اسسٹنٹ پروفیسرس کی 5 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد نے مختلف شعبہ جات میں اساتذہ کی 50 جائیدادوں پر تقررات کے لئے اہل امیدواروں سے درخواست طلب کی ہیں۔

اہل امیداور 31 / دسمبر تک یونیورسٹی کے ویب سائٹ http://uohyd.ac.in پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں پروفیسر کی 16، اسوسی ا یٹ پروفیسر کی 31 اور اسسٹنٹ پروفیسرس کی 5 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔

ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کے لئے رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں رہے گی۔

تلنگانہ ٹوڈے کے مطابق دیگر پسماندہ طبقات اور تیسری جنس کے امیدواروں کو درخواست کی فیس کے طور پر ایک ہزار روپے داخل کرنا ہوگا۔

پی ڈبلیو ڈی زمرہ کے امیدواروں کے لئے 500 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.