بی آر چوپڑا نے سنیما شائقین کے دلوں میں ایک خاص پہچان بنائی

بی آر چوپڑا کے بینر تلے بننے والی فلموں پر ایک نظر ڈالیں تو ان کی بنائی ہوئی فلمیں معاشرے کو ایک پیغام دینے والی تھیں۔

ممبئی: بی آر چوپڑا کا نام بالی ووڈ میں ایک ایسے فلمساز کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے خاندانی، سماجی اور صاف ستھری فلمیں بنا کر سنیما شائقین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی 22 اپریل 1914 کو پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہونے والے بی آر چوپڑا عرف بلدیو رائے چوپڑا بچپن سے ہی فلموں میں کام کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنا چاہتے تھے بی آر چوپڑا نے لاہور کے مشہور گورنمنٹ کالج میں انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویشن مکمل کیا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور فلمی صحافی کیا۔ وہ فلم میگزین سنے ہیرالڈ میں فلموں کے جائزے لکھتے تھے۔ سال 1949 میں انہوں نے فلم کروٹ سے فلم پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا لیکن بدقسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی۔

سال 1955 میں، بی آر چوپڑا نے بی آر فلمز بینر کا آغاز کیا۔ انہوں نے سب سے پہلے بی آر فلمز کے بینر تلے فلم نیا دور بنائی ۔ فلم نیا دور کے ذریعے بی آر چوپڑا نے دور جدید اور دیہی ثقافت کے درمیان تصادم کو سلور اسکرین پر پیش کیا جسے ناظرین نے خوب سراہا۔ فلم نیا دور نے کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے۔

بی آر چوپڑا کے بینر تلے بننے والی فلموں پر ایک نظر ڈالیں تو ان کی بنائی ہوئی فلمیں معاشرے کو ایک پیغام دینے والی تھیں۔وہ ہر بار اپنے ناظرین کو کچھ نیا دینا چاہتے تھے۔ اسی کے پیش نظر ہوئے 1960 میں انہوں نے قانون جیسی تجرباتی فلم بنائی۔ فلم انڈسٹری میں یہ ایک نیا تجربہ تھا جب فلم گانوں کے بغیر بھی بنائی گئی ۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.