امریکہ و کینیڈا

ارب پتی امریکی فینانسر تھامس لی اپنے ہی دفتر میں مردہ پائے گئے

این وائی پی ڈی نے بتایا کہ جمعرات کی صبح 767 ففتھ ایونیو میں ایک 78 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ تھامس لی ایچ لی کپیٹل ایل ایل سی کے دفاتر اسی پتے پر درج ہیں۔ فوربس کے مطابق لی اپنی موت کے وقت ان کی املاک تقریباً 2 ارب ڈالر تھی۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ این ٹیننبام اور پانچ بچے ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ کے ارب پتی فنانسر تھامس ایچ لی نیویارک کے 767 ففتھ ایونیو میں اپنے دفتر میں مردہ پائے گئے۔ لی کے افراد خاندان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ 78 سالہ لی کی موت سے "بہت غمزدہ” ہیں۔

نیویارک پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ ان کی لاش مین ہٹن میں مسٹر لی کے دفتر سے ملی۔ اس کی موت گولی لگنے سے ہوئی اور لگتا ہے کہ انہوں نے خود کو گولی مار لی ہے۔

این وائی پی ڈی نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کی صبح 767 ففتھ ایونیو میں ایک 78 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ تھامس لی ایچ لی کپیٹل ایل ایل سی کے دفاتر اسی پتے پر درج ہیں۔

فوربس کے مطابق مسٹر لی اپنی موت کے وقت ان کی املاک تقریباً 2 ارب ڈالر تھی۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ این ٹیننبام اور پانچ بچے ہیں۔

تاہم پولیس کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ مسٹر لی نے خود کو گولی ماری ہے اور نہ ہی موت کی کوئی دوسری وجہ بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی معائنے کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی معلومات دی جا سکتی ہیں۔

بی بی سی نیوز کو دیے گئے ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ انہیں جمعرات کی صبح تقریباً 11:00 بجے ففتھ ایونیو پر واقع ایک دفتر سے کال موصول ہوئی۔ کچھ دیر بعد جائے وقوع پر پہنچنے والی ایمرجنسی میڈیکل سروسز نے ایک مرد کی لاش ملنے کا اعلان کیا۔

خاندانی دوست اور ترجمان مائیکل سیٹرک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، "جبکہ دنیا انہیں پرائیویٹ ایکویٹی کے کاروبار میں ایک علمبردار اور ایک کامیاب بزنس مین کے طور پر جانتی تھی، لیکن ہم انہیں ایک وقف شوہر، والد، دادا، بھائی، دوست اور ایک انسان دوست کے طور پر جانتے تھے۔ وہ ہمیشہ دوسروں کی ضرورتوں کو اپنی ضرورتوں سے پہلے رکھا کرتے تھے۔”

لیوریجڈ آئے آوٹ میں ریکارڈ قائم کرنے کے علاوہ، مسٹر لی کو 1992 میں مشروبات کی کمپنی اسنیپل کو حاصل کرنے اور دو سال بعد تقریباً 32 گنا قیمت پر کوائکر اوٹس کو 1.7 ارب ڈالر میں فروخت کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے نیو یارک سٹی آرٹس کی بڑی تنظیموں جیسے لنکن سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس اور میوزیم آف ماڈرن آرٹ کے ٹرسٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں تھیں۔