افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کی شیعہ مسجد میں دھماکہ‘ 100 ہلاک

ایک خودکش بمبار نے نماز جمعہ کے دوران شیعہ مسجد کو نشانہ بنایا۔ سوشیل میڈیا پر جاری تصاویر میں مسجد کے اندر نعشیں اور ملبہ دیکھا جاسکتا ہے۔ سنی مسلم انتہاپسند بشمول مقامی اسلامک اسٹیٹ‘شیعوں کو مسلمان نہیں مانتے۔

کابل: طالبان کے ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ شمالی افغانستان کی ایک مسجد میں دھماکہ میں شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کم ازکم 100  افراد ہلاک ہوئے۔ دوست محمد عبیدہ نے بتایا کہ بیشتر لوگ مارے جاچکے ہیں۔ صوبہ قندوز میں اس دھماکہ کی فوری ذمہ داری کسی نے بھی نہیں لی ہے لیکن اسلامک اسٹیٹ عسکریت پسند‘ افغانستان کی شیعہ مسلم اقلیت کو نشانہ بنانے کی تاریخ رکھتے ہیں۔

 امریکی اور ناٹو افواج کے افغانستان چھوڑجانے اور ملک پر طالبان کے کنٹرول کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ یو این آئی کے بموجب ایک مشتبہ خودکش بمبار نے خودکو افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے سیدآباد علاقہ کی ایک مسجد میں دھماکہ سے اڑالیا۔ ابتدائی اطلاعات میں مرنے والوں کی تعداد 80  اور زخمیوں کی تعداد 100 بتائی گئی۔ اطلاعات کے بموجب صوبہ قندوز کے دارالحکومت کے بندرِ خانہ آباد علاقہ کی سیدآباد جامع مسجد کے سامنے دوپہر کے بعد بمبار نے حملہ کیا۔

 کسی بھی گروپ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ آج دوپہر ہمارے شیعہ بھائیوں کی مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ہمارے کئی شیعہ ساتھی شہید اور زخمی ہوئے۔ مجاہدین ایک اسپیشل یونٹ کے ساتھ فوری مقام دھماکہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 طالبان کے خلاف پچھلے چھوٹے حملوں میں اسلامک اسٹیٹ خراسان ملوث رہی ہے تاہم اِس بار شیعہ مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکیوں کے 30 اگست کو کابل چھوڑجانے کے بعد یہ پہلا بڑا بم دھماکہ ہے۔  26 اگست کو اسلامک اسٹیٹ خراسان کے ایک خودکش بمبار نے کابل ایرپورٹ کے باہر منتظر بھیڑ میں خود کو دھماکہ سے اڑالیا تھا۔ اُس وقت لگ بھگ 200  افراد بشمول 13  امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

 آئی اے این ایس کے بموجب ایک خودکش بمبار نے نماز جمعہ کے دوران شیعہ مسجد کو نشانہ بنایا۔ سوشیل میڈیا پر جاری تصاویر میں مسجد کے اندر نعشیں اور ملبہ دیکھا جاسکتا ہے۔ سنی مسلم انتہاپسند بشمول مقامی اسلامک اسٹیٹ‘شیعوں کو مسلمان نہیں مانتے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس؍ یواین آئی؍ اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.